لاہور/دبئی:ایشیا کپ 2025 میں قومی ٹیم کے آئندہ سفر کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سابق چیئرمینز سے اہم مشاورت کی ہے۔ ٹیم کی پرفارمنس، ٹورنامنٹ میں ممکنہ پیش رفت اور حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی ہدایات پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان آج ہونے والا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع کیا جائے گا، تاکہ قومی ٹیم کو تیاری اور دیگر انتظامی امور میں سہولت دی جا سکے۔
ترجمان پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اچھی خبر سننے کو ملے، ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق، چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔