Get Alerts

سنجے دت پر فلم سے رنبیر کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا: دیا مرزا

سنجے دت پر فلم سے رنبیر کی مقبولیت میں اضافہ ہو گا: دیا مرزا

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے بعد رنبیر کپور کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔

رنبیر کپور بہت باصلاحیت اور زبردست اداکار ہونے کے ساتھ حقیقت پسند انسان ہیں۔ ان کے ساتھ کام کر کے خوشی محسوس ہوئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد ان کی مقبولیت میں 10 گنا اضافہ ہو گا۔