لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن جانے کے لیے جاتی امراء سے ائرپورٹ پہنچے جہاں سے دس بجے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ۔
واضح رہے کہ جاتی امراء میں شریف خاندان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لندن میں کلثوم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز لندن جارہے ہیں ، شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی طبعیت اچانک خراب ہونے کی خبر کے بعد نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کے لیے لندن جارہے ہیں۔
ضرور پڑھیں :- سعودی عرب کا شام فوج بھیجنے کا عندیہ
نیونیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نجی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ مریم نواز کے ساتھ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائر صفدر اور ان کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ ہو ئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ سابق وزیراعظم اور مریم نواز کی واپسی کے لیے ممکنہ طور پر 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔
ضرور پڑھیں :- وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی
واضح رہے کہ مریم نوازنے گزشتہ رات ٹوئٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کلثوم نواز کے لیے دعا کریں جنہیں ایک بار پھر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
My mother is hospitalised again. Pls remember her in your special prayers. I know prayers can do wonders. Allah answers prayers. Thank you.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 17, 2018
دوسری جانب مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر ی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں ،مہربانی فرما کر انہیں اپنی خصوصی دعا?ں میں یاد رکھیں۔انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں دعا سب کچھ کر سکتی ہے ،اللہ تعالیٰ دعاؤ ں کا جواب دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور لندن میں ان کا علاج جاری ہے اس سلسلے میں کئی مرتبہ ان کی کیمو تھراپی بھی ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے لیے کیمو تھراپی ایک تکلیف دہ عمل ہے