آرمی چیف سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف سے ازبکستان کے حکومتی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کی حکومت کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے حکومتی وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: پیراگون سوسائٹی اسکینڈل، احد چیمہ براہ راست معاملات میں ملوث رہے، ڈی جی نیب

ازبک وفد کی قیادت صدر ازبکستان کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل مخمودوو وکٹر والڈیمیرو وچ نے کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبکستان کی حکومت کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں