Get Alerts

وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشتگردی واقعے پر رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشتگردی واقعے پر رپورٹ طلب کر لی
کیپشن: ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے پر حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔