اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔
As part of a cabinet reshuffle PM desired that I take the energy minister portfolio instead of finance. However, I have obtained his consent to not take any cabinet position. I strongly believe @ImranKhanPTI is the best hope for Pakistan and inshallah will make a naya pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 18, 2019
اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہکابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔