راولپنڈی کے 10 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی کے 10 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے 10 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے جو 27 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث راولپنڈی کے 10 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ 
ان علاقوں میں تبارک لائن اڈیالہ روڈ، جوڈیشل اپارٹمنٹ سول لائن، کشمیر ہاؤس مندرہ، محلہ گلشن سعید چکری روڈ، کمال آباد گلی نمبر 3، ٹنچ بھاٹہ اور پشاور روڈ لائن نمبر 5 شامل ہیں جہاں مثبت کورونا کیسز کی شرح زیادہ تھی۔ 
اس کے علاوہ ہاشمی کالونی واہ کینٹ، وارڈ نمبر 9 گوجر خان ،چہاری بنجرال گوجر خان اورڈھوک چنیال گوجر خان میں بھی سمارٹ لاک ڈاون کردیا گیا جو 27 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ ان علاقوں میں سبزی فروٹ، میڈیکل سٹور، آٹا چکی سمیت بیکری جنرل سٹور،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔