جو بھی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس پر آرٹیکل 204 لگے گا:  سینئر قانون دان

جو بھی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس پر آرٹیکل 204 لگے گا:  سینئر قانون دان

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور  سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنا ہر ادارے پر آئینی طور پر لازم ہے۔

نجی ٹی وی  سے بات  کرتے ہوئےسردار  کھوسہ نے کہا پنجاب میں انتخابات کے حوالہ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی تقاضے کو پورا کرنے کیلئے آیا ہے، اگر آئین نہیں تو اس ملک میں انارکی ہے، جو بھی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس پر آرٹیکل 204 لگے گا۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام وکلا نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں، تمام سینئر وکلا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا لازم ہے۔