پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوینٹی بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوینٹی بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا

راولپنڈی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان  پہلا ٹی ٹوینٹی بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔ راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش کے باعث پہلے ٹاس آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، تاہم آؤٹ فیلڈ سوکھنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان  مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی اور  کیویز  کی بیٹنگ  تاخیر کا شکار ہوئی۔

تاہم کچھ دیر بعد بارش رکی اور میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا  لیکن نیوزی لینڈ کی اننگز کی 2 گیندوں کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر صرف2 رنز بناسکی تھی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں