Get Alerts

اقتصادی ترقی کے سفر میں جاپان پاکستان کا طویل المدت شراکت دار ہے، اسحاق ڈار

اقتصادی ترقی کے سفر میں جاپان پاکستان کا طویل المدت شراکت دار ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے سفر میں جاپان پاکستان کا طویل المدت شراکت دار ہے ۔اسحٰق ڈار نے  اسلام آباد میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات کی  ۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور پاکستان اور جاپان کے درمیان مجموعی اقتصادی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔جاپانی سفیر نے کہا کہ میرا ملک پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے ۔