کشمیری حریت رہنماؤں کی عمران خان کووزیراعظم بننے پرمبارکباد

کشمیری حریت رہنماؤں کی عمران خان کووزیراعظم بننے پرمبارکباد
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

سری نگر: آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت کشمیری حریت رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کوعالم اسلام کاترجمان بنانے کیلیے تمام صلاحیتیں بروئےکارلائیں گے ،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق دنیامیں مسئلہ کشمیراجاگرکیاہے،حریت رہنمانے عمران خان کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ امیدہے عمران خان پاکستان کوسیاسی ومعاشی لحاظ سے مستحکم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا ہے اور امید ہے عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پاکستانی کوششیں جاری رکھیں گے۔