عمران خان کے دور اقتدا ر میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے،ترک صدر

عمران خان کے دور اقتدا ر میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے،ترک صدر
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

استنبول: عمران خان کے وزیر اعظم منتخب اور حلف اٹھانے کے بعد ملکی و غیرملکی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے عمران خان کے نام تہنیتی پیغام دیتے ہوئے کہا   کہ برادر ملک پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں، یقین ہے آپ کے دور اقتدا ر میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے ،ترکی کے حالیہ مشکل حالات میں آپ نے جس طرح اظہار یکجہتی کیا وہ قابل ستائش ہے.امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترکی تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 176ووٹ لے کر ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہو ئے جبکہ ان کے مخالف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔