شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

اسلام آباد: شہباز گل کی پمز ہسپتال کی جاری کردہ پہلی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق شہباز گل کو سانس لینے میں مسئلہ ہو رہا ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا۔ 
رپورٹ میں بتایا یا ہے کہ شہباز گل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں جبکہ انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہورہا ہے اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کندھے،گردن اور چھاتی کے بائیں جانب شہباز گل درد محسوس کر رہے ہیں جبکہ ان کی فوراً ای سی جی بھی کی گئی تھی تاہم اس کی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی تھی۔ 
میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں تجویز کیا ہے کہ شہباز گل کا ایکسرے، یورک، خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے جبکہ ان کا کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ بھی درکار ہے۔

مصنف کے بارے میں