آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کی ملاقات 

آرمی چیف جنرل  قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل کی ملاقات 
سورس: File

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے  امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا   نے  ون آن ون اور وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ امریکی کمانڈر نے انسداد دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔امریکی فوجی وفد نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا   نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاک فوج کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفود کی سطح پر ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین افواج کے تربیتی پروگرام پر بھی بحث ہوئی۔مریکی سینٹکام کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، انسداد دہشت گردی کے تجربات اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔امریکی فوجی وفد نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

مصنف کے بارے میں