ملک کے متعدد شہروں میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے متعدد شہروں میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: ملک کے متعدد شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق   پنجاب ،  بالائی خیبرپختونخوا  اور پوٹھوہار  میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ چکوال، مری اور گلیات میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نےموسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہاٹ، مالاکنڈ اور صوابی میں بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرم موسم اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں