Get Alerts

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ  نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر  مریم نواز   کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ  بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔