وفاق نے صوبوں کو 4 ہزا ر ارب سے زائد منتقل کیے 

وفاق نے صوبوں کو 4 ہزا ر ارب سے زائد منتقل کیے 

اسلام آباد :  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 4,223ارب روپے منتقل کئے۔قابل تقسیم محاصل میں کمی کی وجہ سے صوبوں کو ہدف سے 150 ارب روپے کم ملے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں وفاق نے صوبوں کو این ایف سی کے تحت 4373ارب روپے دینے کا تخمینہ لگایا تھا۔پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے وفاق نے 2ہزار76ارب روپےسے زائد کے فنڈز ملے۔

وفاق نے سندھ کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے ایک ہزار چھیالیس ارب روپے منتقل کئے۔وفاق نے این ایف سی کے تحت کے پی کو699ارب روپے جبکہ بلوچستان 402ارب روپے کےفنڈز منتقل کئے ۔ 

مصنف کے بارے میں