سانحہ 9 مئی میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی: نگران وزیر اعظم ، کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب 

سانحہ 9 مئی میں ملوث کسی شخص کو معافی نہیں ملے گی: نگران وزیر اعظم ، کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب 

اسلام آباد :  نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کو سزا ضرور دلائی جائے گی۔انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ملکی اور غیرملکی سطح پر حکومتی وعدوں کی مکمل پاسداری کریں گے۔مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ہمیں الفاظ کےبجائے عمل سےخود کو منوانا ہوگا۔

نگران وزیراعظم نے  وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے نگران کابینہ کو مثالی اور بہترین  قرار دےدیا اور کہا سانحہ 9مئی کے ذمہ داروں کو سزا ضرور دلائی جائے گی۔انصاف کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انتشار سے کوئی  بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا

نگران وزیراعظم  نے کہا ملکی اور غیرملکی سطح پر حکومتی وعدوں کی مکمل پاسداری کریں گے۔وفاقی کابینہ کو ملک کو درپیش تمام مسائل کا پوری طرح ادراک ہے۔ معاشی مسائل حل کرنے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ہمیں الفاظ نہیں بلکہ اپنے عمل سےخود کو منوانا ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔بہترین وزراء کی ٹیم ملی  ہے جس پر فخر ہے۔یقین ہے مقاصد میں ہر صورت  کامیاب ہوں گے۔ملک بھر خصوصیا بلوچستان میں معدنی ذخائرہ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔آئی ٹی سیکٹر اور زراعت کےشعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں