نوجوان تیاری کرلیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے: مریم نواز 

نوجوان تیاری کرلیں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے: مریم نواز 

اسلام آباد : مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ نون کی اصل طاقت  اور پارٹی کا مستقبل نوجوان ہیں  ۔زندگی کے ہر شعبے میں ترقی انکا حق ہے،اب دور نوجوانوں کا ہے پارٹی ہر سطح پر یوتھ اور اسکے نمائندوں کو آگے بڑھنے کا موقع دے گی  ۔نوجوان تیاری کر لیں میاں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔

مریم نواز نے پنجاب کے صوبائی حلقوں کے یوتھ کوآرڈینیٹرز سے ملاقات کی اور ان میں  نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے۔مسلم لیگ ن نے ہر دور میں لیپ ٹاپ،انڈومنٹ فنڈز، یوتھ لون پروگرام اور کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن کے شیروں نے ہر موقع پر فرنٹ لائن واریئرز کا اپنا رول ادا کیا۔  میاں نواز شریف نے جب بھی نوجوانوں کو کال دی انہوں نے اپنے قائد کی کال پر لبیک کہا۔ نوجوان تیاری کر لیں میاں نواز شریف جلد آپ کے درمیان ہوں گے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ پارٹی نے نوجوانوں کے ذہنوں میں صرف نفرت اور انتشار پیدا کیا۔اسکا عملی مظاہرہ قوم نے 2014 کے دھرنے اور 9 مئی کے واقعات کی صورت میں دیکھ چکی۔فتنہ فساد گروپ نے پاکستان میں ڈنڈے اور گالی کی سیاست کو فروغ دیا۔ 

مصنف کے بارے میں