Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی کیلئے جاپان سے سیکھنے کا فیصلہ

یوکوہاما، جاپان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے جدید شہری ترقیاتی ماڈلز اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ جاپان کے تجارتی اور ثقافتی مرکز یوکوہاما کا دورہ کیا جہاں انہیں اربن ڈویلپمنٹ کے جدید ماڈلز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران پنجاب اور یوکوہاما کے درمیان "سٹی ٹو سٹی" تعاون پر اتفاق کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ، شہری ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی بہتری ہے۔  مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سڑکوں اور عمارتوں کا معیار جاپان کے برابر لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور یوکوہاما کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور اور اسلام آباد کے درمیان تیز رفتار ٹرین اور ریلوے اپ گریڈیشن میں جاپان کے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے جدید جاپانی چیئر لفٹ اور ایئر کیبن منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ یوکوہاما کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2025 میں پورے ایشیا میں ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے سب سے ترقی یافتہ شہر قرار دیا ہے۔

ٹیگز: