Get Alerts

عائزہ خان کا دانش تیمور سے رشتے سے متعلق افواہوں پر اہم ردعمل

عائزہ خان کا دانش تیمور سے رشتے سے متعلق افواہوں پر اہم ردعمل

لاہور : پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے طلاق اور علیحدگی کی گردش کرتی افواہوں پر بالواسطہ ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں عائزہ خان کی جانب سے دانش تیمور کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود بعض تصاویر حذف یا تبدیل کیے جانے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب عائزہ دانش کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے فائنل کی سنیما پریمیئر تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔

بعدازاں ایک فین پیج کے تبصرے پر عائزہ خان کے مختصر ردعمل سے واضح ہوا کہ طلاق اور علیحدگی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

عائزہ کے ردعمل پر مداحوں نے سکھ کا اظہار کیا، تاہم کچھ صارفین اب بھی سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے تصاویر میں کی جانے والی تبدیلیوں کی وجہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹیگز: