لاہور : پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت تاحال غیر یقینی ہے اور حتمی فیصلہ میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔
بابر اعظم کو پریکٹس میچ کے دوران انگلی پر گیند لگی، جس کے بعد وہ تکلیف میں دکھائی دیے اور بیٹنگ چھوڑ دی۔ میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ایک ماہ کے دوران بابر اعظم کے ہاتھ پر گیند لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی وہ ہاتھ پر گیند لگنے سے متاثر ہوئے تھے۔
فاسٹ بولر محمد عباس کے مطابق بابر اعظم کے پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ میچ کے روز پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔