Get Alerts

بابر اعظم کو تنقید نہیں، عزت کی ضرورت ہے، اظہر محمود

بابر اعظم کو تنقید نہیں، عزت کی ضرورت ہے، اظہر محمود

لاہور : پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا ناقدین کے رویے پر تنقید کی ہے۔

سکائی سپورٹس سے گفتگو میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم پاکستان کے بڑے کرکٹ سٹار ہیں، لیکن انہیں وہ عزت نہیں مل رہی جس کے وہ مستحق ہیں اور انہیں مسلسل تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

اظہر محمود نے بتایا کہ بابر مزاجاً شرمیلے انسان ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انہیں مختلف مشکلات کا سامنا رہا۔ ان کے مطابق انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز کے بعد بابر کے ٹیم سے باہر رہنے کے تقریباً پانچ ماہ کے عرصے میں وہ ان کے ساتھ وقت گزارتے رہے۔

سابق آل راؤنڈر کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے خاصے متاثر ہوئے تھے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ بابر میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور وقت کے ساتھ وہ زیادہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ہیں۔

اظہر محمود نے مزید کہا کہ کپتانی کے دوران بابر زیادہ پراعتماد دکھائی دیتے ہیں، جبکہ قیادت سے الگ ہونے کے بعد تنقید کی وجہ سے بعض اوقات خود کو محدود کرلیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے 150 میچز میں 56.67 فیصد کامیابیاں حاصل کیں، جبکہ ان کی قیادت میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور اگلے ایڈیشن کے فائنل تک بھی پہنچی۔

ٹیگز: