Get Alerts

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

لاہور:  پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی اور تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹائٹل سپانسر کے درمیان کراچی میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں گزشتہ سیزن کی کارکردگی اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران پی ایس ایل 12 کے انعقاد کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ایڈیشن کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا سفر شروع ہوچکا ہے اور نئے سیزن کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے۔

ٹیگز: