لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسٹریلیا میں عالمی سکواش ٹائٹل اپنے نام کرنے والی پاکستانی کھلاڑی ثناء بہادر کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ثناء بہادر نے پی ایس اے چیلنجز تھری اوپن 2026 کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ثناء بہادر کی کامیابی کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔