Get Alerts

پاکستانی کم عمر فائٹر اورنگزیب تاثیر نے ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ جیت لیا

پاکستانی کم عمر فائٹر اورنگزیب تاثیر نے ورلڈ کپ میں پہلا مقابلہ جیت لیا

لاہور : انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں پاکستان نے کامیابی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کردیا، جہاں 11 سالہ اورنگزیب تاثیر نے پہلا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فائٹر اورنگزیب تاثیر نے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ کے 12 سالہ روبن پریٹوریس کو شکست دے دی۔

اورنگزیب تاثیر اب ایونٹ کے اگلے مرحلے میں ازبکستان کے دولت بیگ عالموف کے مدمقابل ہوں گے، جہاں وہ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس ورلڈ کپ میں 82 ممالک سے ایک ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہیں۔ اگر اورنگزیب تاثیر ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تو پاکستان پہلی مرتبہ اس عالمی ایونٹ کا چیمپئن بن جائے گا۔

ٹیگز: