بلاول سے خوفزدہ چوہدری نثار بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلز پارٹی کی شہرت سے خوفزدہ ہو کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں اور گزشتہ روز کی تقریر کے بعد وزیراعظم اور وزیر داخلہ دونوں کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

بلاول سے خوفزدہ چوہدری نثار بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

مٹیاری: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلز پارٹی کی شہرت سے خوفزدہ ہو کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں اور گزشتہ روز کی تقریر کے بعد وزیراعظم اور وزیر داخلہ دونوں کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم بلاول بھٹو کے ایک ایک لفظ کو ٹھیک سمجھتے ہیں، اگر ان کے 4 مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں تحریک چلائیں گے اور اگر سندھ میں سیاسی زلزلہ آیا تو پورے ملک میں اس کے اثرات مرتب ہوں گے، 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکن (ن) لیگ کے خلاف میدان میں ہوں گے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شہرت سے خوفزدہ ہوکر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں اور گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ بہت سے وزیر ایسے ہیں جو طالبان کے حامی ہیں، وزیرداخلہ نا اہل ہیں اور اب وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ دونوں کو ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے۔