24 دسمبر کو دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ، کروڑوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

24 دسمبر کو دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ، کروڑوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

نیویارک:  قیامت کی آمد اور دنیا کے خاتمے کے متعلق طرح طرح کے سازشی نظرئیے دنیا میں گردش کرتے رہتے ہیں۔ ان میں اب ایک اور سازشی نظرئیے کا اضافہ ہو گیا ہے جس نے دنیا کو ایک بار پھر خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق نئے سازشی نظرئیے کے تحت کہا جا رہا ہے کہ 24دسمبر کا دن دنیا کے وجود کے لیے بڑا خطرہ بن کر آئے گا اور اس روز کروڑوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔

نظریہ سازوں کا کہنا ہے کہ زمین سے ہزاروں نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک نیوٹران ستارے پر انتہائی طاقتور دھماکہ ہو گا جس کی تابکاری شعاعیں 24دسمبر کو زمین سے ٹکرائیں گی اور یہاں بڑی تباہی پھیلا دیں گی۔ اس کی وجہ سے زمین پر بڑے زلزلے اور سونامی آئیں گے اور آتش فشاں پھٹ پڑیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ انتہائی طاقتور مقناطیسی مدار کے حامل ستارے پر ہو گا جس سے گیما اور ایکس ریز برآمد ہوں گی۔ یہ شعاعیں سورج کی شعاعوں سے بھی دو گنا طاقتور ہوں گی۔ سازشی نظرویہ سازوں کے مطابق ان شعاعوں کی وجہ سے زمین پرانتہائی شدید زلزلے آئیں گے ریکٹر سکیل پر جن کی شدت 23تک ہو گی۔ تاہم ماہرفلکیات ڈاکٹر برین گینسلر کا کہنا ہے کہ ’’ہم ایسے کسی مقناطیسی طوفان کی قبل ازوقت پیش گوئی نہیں کر سکتے۔‘‘

مصنف کے بارے میں