معروف بھارتی اداکار ورن دھون کے نئے گھر کی ویڈیو وائرل

معروف بھارتی اداکار ورن دھون کے نئے گھر کی ویڈیو وائرل

ممبئی : معروف بھارتی اداکارورن کے نئے گھر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار ورن نے گھر پرویش کی تقریب منقعد کی جس میں معروف بھارتی اداکار انوپم نے شرکت کی اور ان کے نئے اپارٹمنٹ کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی اور ساتھ ہی ساتھ نئے گھر کی مبارکباد بھی پیش کی۔


ورن نے اپنی محنت اور لگن کے باعث اپنا خوبصورت اپارٹمنٹ خرید کر اپنے ماںباپ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور تفصیلات کے مطابق ورن کے نئے اپارٹمنٹ کو ان کی ماں نے سجایا ہے۔
یاد رہے کہ ور ن بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں اور اداکار نے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث بہت کم عرصے میں اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔