برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

برٹش ایئرویز کا پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
کیپشن: پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے تھری کلاس 787 ڈریم لائن طیارے استعمال کیے جائیں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: برٹش ایئرویز کے نمائندوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ سال جون سے فلائٹ آپریشن شروع ہو گا اور برٹش ایئرویز اسلام آباد سے ہیتھرو کے لیے فلائٹ آپریٹ کرے گی۔

برٹش ایئرویز کے نمائندوں کے مطابق برٹش ایئر ویز ہفتے میں تین فلائیٹ آپریٹ کرے گی جب کہ دو طرفہ ٹکٹ 499 پاؤنڈ میں دستیاب ہو گا۔برٹس ایئر ویز کے نمائندوں نے کہا کہ پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے تھری کلاس 787 ڈریم لائن طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

نمائندہ برٹش ایئرویز رچرڈ کراؤڈر کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ برطانیہ میں ڈیڑھ ملین لوگوں کی جڑیں پاکستان میں ہیں۔ پاکستان آرمی اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں۔

خیال رہے کہ برٹش ایئ رویز نے 2008 میں اسلام آباد میں میرٹ ہوٹل پر بم دھماکے کے بعد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بند کر دیا تھا۔