محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اسلام آباد: ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ،بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ،شما لی بلوچستان میں  خون جمادینے والی  سردی کا راج ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے  مطابق گلگت بلتستان ، کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان  ہے۔

 دوسری جانب کراچی   میں گزشتہ رات رواں موسم سرما کی سرد ترین رات رہی،پارہ  نو سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

لاہور سمیت ،پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی  دھند کے باعث سردی شدت میں ہر گزرتے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ صوبائی دارلحکومت میں سموگ کے باعث ہوا کے معیار میں آلودگی کے تناسب کی فہرست میں ایک بار پھر  پہلے نمبر پر  آگیاجہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر اس فہرست میں نویں پوزیشن پر ہے۔ 
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا آج انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 255 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں افغانستان کا دارالحکومت کابل دوسرے، منگولیا کا دارالحکومت اولان باتر تیسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ کابل کی فضا میں 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز، اولان باتر میں 208 اور دہلی میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 203 ریکارڈ کی گئی۔ 
ایئر کوالٹی انڈیکس کی آلودگی کے حوالے سے پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی میں گوجرانوالہ 300 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ فیصل آباد دوسرے، ملتان تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔