اگر پرویز الٰہی اصلاح کر کے آئیں تو پی ڈی ایم کو قابل قبول ہیں: چوہدری سالک حسین

اگر پرویز الٰہی اصلاح کر کے آئیں تو پی ڈی ایم کو قابل قبول ہیں: چوہدری سالک حسین

لاہور: وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اگر پرویز الٰہی اصلاح کر کے آئیں تو پی ڈی ایم کو قابل قبول ہیں ۔

چوہدری سالک حسین نے ق لیگ اور پی ٹی آئی میں پیدا ہونے والی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا ۔ پرویز الٰہی محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیراعظم نے معیشت کی بحالی اور عوام کے ریلیف کے حوالے سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا ۔ جس پر چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔

دونوں قائدین نے باہمی تعاون اور اشتراک کا عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے ۔

مصنف کے بارے میں