اسلام آباد : پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق زلزلہ محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کا مرکز مقبوضہ کشمیر کے ضلع دوا سے 103 کلومیٹر مشرق میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر تھی۔