Get Alerts

ژوب : ٹرک اور آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، 16 افراد زخمی

ژوب : ٹرک اور آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، 16 افراد زخمی

ژوب : ژوب میں نیشنل ہائی وے پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کوئلے سے بھرا ہوا ٹرک اور آئل ٹینکر اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق، اس حادثے میں 16 افراد زخمی ہو گئے جن میں فائر بریگیڈ کا عملہ، پولیس اہلکار اور ڈرائیور شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک اور آئل ٹینکر سڑک کے کنارے کھڑے کیے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے قریبی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 6 افراد کی حالت تشویشناک تھی، جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔

ٹیگز: