Get Alerts

پاکستان قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

 پاکستان قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

اسلام آباد : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے قطر کے قومی دن کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطری عوام کو نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرپا برادرانہ تعلقات ہیں۔ آصف علی زرداری نے قطر کی قیادت میں ملک کی ترقی اور کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ قطر نے خطے اور عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی، زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں قطر کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد افرادی قوت اور عوامی روابط پر ہے۔

عالمی یومِ کسان پر کسانوں کو خراجِ تحسین

دوسری جانب، آصف علی زرداری نے عالمی یومِ کسان کے موقع پر پاکستان کے کسانوں کی محنت کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی کسان ملکی معیشت، غذائی خودکفالت اور دیہی ترقی کا ستون ہیں، اور خود بھی زرعی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کسانوں کی مشکلات اور کامیابیاں بخوبی سمجھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کے کروڑوں خاندانوں کے روزگار کا ذریعہ ہے اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آصف علی زرداری نے کسانوں کو درپیش چیلنجز جیسے پانی کی قلت، موسمیاتی تبدیلی اور زرعی لاگت میں اضافے کا ذکر کیا اور اس کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے کہا کہ پاکستان میں کسانوں کی فلاح کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے لیے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی شعبے کی مضبوطی سے ہی پاکستان میں غذائی تحفظ، پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: