نیویارک : یونیسیف نے غزہ میں بڑھتی ہوئی سردی کے باعث بچوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سرد موسم کی شدت کی وجہ سے بچوں کے بیمار ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں بچوں کے لیے حالات بہت ہی مشکل ہو گئے ہیں، جہاں وہ پانی سے بھرے ہوئے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بچوں کے پاس مناسب گرم کپڑے بھی نہیں ہیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
یونیسیف نے مزید کہا کہ غزہ کے بچوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکیں اور بہتر صحت کے حالات فراہم کیے جا سکیں۔
یاد رہے کہ سرد موسم نے غزہ کے فلسطینیوں کی حالت کو مزید سنگین بنا دیا ہے، اور حال ہی میں شدید سردی کی وجہ سے ایک دو ہفتے کا بچہ بھی جاں بحق ہو گیا تھا، جس سے علاقے میں موجود بچوں کی حالت مزید بدتر ہو گئی ہے۔