Get Alerts

بینک آف انگلینڈ نے شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کمی کر دی

بینک آف انگلینڈ نے شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کمی کر دی

لندن: بینک آف انگلینڈ نے شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد شرحِ سود 4 فیصد سے کم ہو کر 3.75 فیصد ہو گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی شرحِ سود فروری 2023 کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں گزشتہ سال اگست کے بعد شرحِ سود میں چھٹی مرتبہ کمی کی گئی ہے۔

ماہرینِ معیشت پہلے ہی شرحِ سود میں 0.25 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر رہے تھے۔ بینک آف انگلینڈ کے اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔

ٹیگز: