کراچی:سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرِ صدارت جاری ہے، جس میں شرحِ سود میں ممکنہ تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، مہنگائی کی شرح، زرمبادلہ کے ذخائر اور مالیاتی استحکام کے عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس وقت بنیادی شرحِ سود 11 فیصد ہے، اور معاشی ماہرین کی رائے اس حوالے سے منقسم ہے۔ کچھ ماہرین مہنگائی میں کمی کے باعث شرحِ سود میں معمولی کمی کی توقع کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کے مطابق اسٹیٹ بینک محتاط رویہ اپناتے ہوئے شرح کو برقرار رکھ سکتا ہے۔
نئی مانیٹری پالیسی کا باضابطہ اعلان آج کچھ دیر بعد متوقع ہے، جس کے بعد ملکی معیشت اور مارکیٹوں پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔