محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ترین ملاقات

محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ترین ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ نیو نیوز سکرین گریب ۔۔۔

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اہم ترین ملاقات ہوئی ہے ۔

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس اہم ترین ملاقات میں سعودی شاہی خاندان سمیت دیگر اہم ترین شخصیات شریک تھیں۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی موجود تھے ۔

ایوان صدر میں شہزادہ محمدبن سلمان کو صدر عارف علوی کی جانب سے نشان پاکستان سے بھی نوازگیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 2018 میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی ۔