سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا کامیاب دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ,وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر انہیں نور خان ایئر بیس لے کر گئے  اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔

ایوان صدر میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کے سب سے اعلیٰ اعزاز نشان پاکستان سے نواز جبکہ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت نے محمد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نوازا اور تقریب آگے بڑھی ۔ تقریب میں محمد بن سلمان نے مختصر خطاب بھی کیا ۔

ظہرانے کے بعد ایوان صدر میں پاکستان کے بینڈ نے محمد بن سلمان کو عربی اور پاکستانی دھنیں بھی بجا کر سنائیں اور اس موقع پر ولی عہد بہت خوشگوار موڈ میں نظر آ ئے ۔