سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ زمین کے کاغذات مالک کو واپس کردیئے

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ زمین کے کاغذات مالک کو واپس کردیئے
سورس: File photo

لام آباد،سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ کی جانے والی اراضی  کے کاغذات مالک کو واپس لوٹادیئے ۔ 

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈیم فنڈ میں 12 کنال اراضی عطیہ کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12 کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کر دیئے ۔ عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ملکیت کی دستاویز شیخ آفتاب الہی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔

شیخ شاہد آفتاب الہی نے کہا کہ قبضہ مافیا سے تنگ آکر زمین ڈیم فنڈ میں عطیہ کی تھی۔میرے ساتھ قبضہ مافیا کے  بدمعاشوں نے زیادتی کی اور پرچہ بھی ہمارے خلاف درج کرادیا گیا ۔ 

شیخ شاہد کے  بیٹے فیضان کا کہنا تھا کہ ہمارے والد نے ڈپریشن  میں آ کر زمین ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی تھی ۔ 

 چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ یہ عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے، عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے، چار پیسوں کے لیے اپنے والد کو ڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو، ڈیم فنڈ میں زمین عطیہ کرنی ہے تو خوشی سے کریں ورنہ اپنی زمین کے کاغذات لے جائیں۔