کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 47 پیسے اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں 47 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 175 روپے 86 پیسے ہو گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/qLwyU4YSUI pic.twitter.com/HE8F3ZP6Qd
— SBP (@StateBank_Pak) February 18, 2022
انٹربینک مارکیٹ میں رواں ہفتے ڈالر کے ریٹ میں مجموعی طور پر ایک روپیہ 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 20 پیسے اضافے کے بعد 177 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔