جیسے چالان کاٹ رہے ہیں لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا،شیخ رشید

 جیسے چالان کاٹ رہے ہیں لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا،شیخ رشید

اسلام آباد:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ جیسے چالان کاٹ رہے ہیں لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا۔ 

  میڈیاسے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی سے دبنے والا نہیں،قوم کی دعائیں ساتھ ہیں، عدالت میں درخواست دی ہمارے گھر ڈکیتی ہوئی،7 لاکھ روپے لے گئے، پولیس والے اتنے بھوکے تھے فریج سے کھانے کا سامان بھی لے گئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جیسے چالان کاٹ رہے ہیں لگتا ہے سسرال دوبارہ جانا پڑے گا، مجھ سے یہ لوگ پاسورڈ مانگ رہے تھے، انہوں نے مجھے دھکا دے کر گرایا   
یہ عمران خان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، اور میں اس کا   اتحادی ہوں۔ 

شیخ رشید  نے کہا جہاں فوادچودھری کو رکھا گیا اسی چکی میں مجھے بھی رکھا گیا، 16 دن تک کسی شخص کی صورت نہیں دیکھی تھی، عدالت آیا ہوں مجھ پر 2 فروری کو فرد جرم لگائی جائےگی، کہتا تھانالہ لئی بناکر سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اب ان چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، یہ لوگ پرائیویٹ جہاز استعمال کرتے ہیں،میں نے 7 سال قید کاٹی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں