Get Alerts

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں لاہور سے کون پہلے گرفتاری دے گا ،مشاورت آج ہوگی

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں لاہور سے کون پہلے گرفتاری دے گا ،مشاورت آج ہوگی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک  کے آغاز میں پہلے   گرفتاری دینے کے حوالے سے عمران خان پارٹی کے سینئر  رہنماوں سے آج مشاورت کریں گے ۔ 

  چیئرمین   پی ٹٰی آئی   عمران خان جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کے حوالے سے  آج لائحہ عمل طے کریں گے ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید آج لاہور آئیں گے  ۔

 شیخ رشید چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے ،عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کے درمیان بھی آج ملاقات ہو گی،ملاقات میں اہم سیاسی امور پر  اور تحریک کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ 

ٹیگز: