ایلون مسک کا اپنی بڑی غلطی کا اعتراف

ایلون مسک کا اپنی بڑی غلطی کا اعتراف

ٹویٹر کے سی ای او  ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے  نہ روکنا ان کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک ہے۔

  ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے   دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب  میں کہا کہ ان کے بچے، جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحرک ہیں، "میں نے اپنے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کو محدود کرنے کی کوشش نہیں کی، جو شاید غلطی تھی۔ انہیں Reddit اور YouTube کے ذریعے پروگرام کیا گیا ہے۔

ایلون مسک کا کہنا تھا  سوشل میڈیا کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ محدود کروں گا،  تاکہ یہ اس بات پر نظر رکھ سکوں کے وہ کیا  دیکھ رہے ہیں" 

مختلف ذرائع کے مطابق  ایلون کے  10 بچے ہیں، جن میں سب سے بڑے کی عمر 18 سال ہے اور سب سے چھوٹے کی عمر صرف 2 سال ہے۔اپنے بچوں کی سوشل میڈیا کے استعمال کی خطرناک   عادات   اور مسائل پر بات کرنے کے علاوہ ایلون مسک نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں اپنے 35 منٹ طویل خطاب میں کئی دیگر موضوعات پر بھی بات کی۔

ان   موضوعات میں مصنوعی ذہانت (AI)، کائنات میں اجنبیوں کا امکان، سیاست اور ا ایک عالمی حکومت کے قیام کا  امکان بھی  ظاہر کیا۔

اپنی حال ہی میں خریدی گئی تنظیم ’ٹویٹر‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایلون مسک  کا کہنا تھا کہ وہ رواں  سال کے آخر تک تنظیم کو نئے سی ای او کے حوالے کر دیں گے، تاہم انھوں نے کہا کہ اس وقت تک انھیں ’چیزیں درست کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا "مجھے تنظیم کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، اس بات کو یقینی  بنانا ہو گا  کہ یہ مالی طور پر صحت مند جگہ پر ہے اور پروڈکٹ کا روڈ میپ واضح طور پر ترتیب دیا گیا ہے،" 

مصنف کے بارے میں