صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ،پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروس کئی گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی

صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ،پاکستان میں ’ایکس‘ کی سروس کئی گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی

اسلام آباد :پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز بند ہونے سے صارفین کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم" ایکس"  تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک میں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سروس بحال نہیں ہو سکی جبکہ پی ٹی اے نے ابھی تک اِس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں پہلے بھی متعدد بار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز ڈاؤن رہ چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں