فلم"دنگل" میں  عامر خان کےساتھ کام کرنے والی ا داکارہ سوہانی بھٹناگرچل بسی

 فلم

ممبئی : بالی وڈ فلم"دنگل" میں اداکار عامر خان کےساتھ کام کرنے والی ا داکارہ سوہانی بھٹناگرچل بسی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوہانی بھٹناگر نے فلم ’دنگل‘ میں ببیتا پھوگٹ کا کردار نبھایا تھا۔اداکارہ سوہانی بھٹناگر کو 7 فروری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور 16 فروری کو ان کی موت واقع ہو گئی۔

اداکارہ کے اہلِ خانہ  کے مطابق  سوہانی بھٹناگر ڈرما ٹومائیو سائیٹس  نامی نایاب بیماری میں مبتلا تھی جو جِلد پر خارش اور پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے۔دوماہ قبل اس بیماری کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جبکہ اداکارہ میں صرف 10 دن پہلے ہی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

اداکارہ کی والدہ پوجا بھٹناگر  کاکہنا تھا کہ کہا ہے کہ بیٹی کے ہاتھوں پر تقریباً 2 ماہ قبل ایک سرخ دھبہ بن گیا تھا جس کے بعد ہم نے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا لیکن اس بیماری کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔بیٹی کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی تھی اور آخر میں اس کے پھیپھڑے میں انفیکشن ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں