ن لیگ بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس، اپنا امیدوار لانےکا فیصلہ

 ن لیگ بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس، اپنا امیدوار لانےکا فیصلہ
سورس: file

لاہور: ن  لیگ   نے  وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانےکا فیصلہ کیاہے۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس میں آزاد اراکین اور دیگر جماعتوں سے بات چیت کے لیےکمیٹی کی تشکیل دی گئی۔


اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ بھی کیا۔دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا۔

پیپلز پارٹی نے صوبے میں حکومت سازی کے لیے بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی سے مشاورتی اجلاس بھی کیا ہے جس میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا۔

مصنف کے بارے میں