Get Alerts

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی

کوئٹہ : محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے تھا۔
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اسے صوبے میں امن کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔علاقے میں سرچ آپریشن اور مزید تحقیقات کا عمل تاحال جاری ہے۔

ٹیگز: