Get Alerts

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں دو تبدیلیاں

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں دو تبدیلیاں

کولمبو : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑا ہدف دے کر حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔قومی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے دو اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔     شاہین شاہ آفریدی کی جگہ مرزا سلمان کو شامل کیا گیا ہے۔    ابرار احمد کی جگہ نوجوان بلے باز خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔
پاکستان کے لیے یہ میچ 'کرو یا مرو' کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو نمیبیا کو شکست دینا ہوگی۔ تاہم، اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو بھی پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا، لیکن شکست کی صورت میں امریکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کر جائے گا۔

ٹیگز: